ہمارے بارے میں

معروف ریسرچ اسکالر ، سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور ، ممتاز تجزیہ نگار ، متعدد کتابوں کے مصنف اور مسلسل تین برس تک دنیا کے 500 بااثرترین مسلمانوں کی فہرست میں شامل ہونے والے عالمگیرشہرت یافتہ ریسرچ اسکالرڈاکٹرعامر​لیاقت حسین کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ پرنٹ والیکٹرونک میڈیا میں ڈاکٹرعا​مرلیاقت حسین کاطویل کریئر اَن تھک محنت،بے پناہ قابلیت اورجہدمسلسل سے عبارت ہے۔الیکٹرونک میڈیا میں مذہبی تہواروں اوردینی ایام کو بھرپور عقیدت و احترام سے منانے کا سلسلہ بھی 2002میں انہوں نے ہی شروع کیا تھا،بعدازاں جس کی تقلیددیگرچینلزن​ے بھی کی۔اپنے طویل کرئیرکے دوران انہوں نے دینی وعلمی نوعیت کے کئی ریکارڈ ساز پروگرام پیش کیے جن میں لاکھوں ناظرین نے ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھ کر اپنے دینی و سماجی مسائل کو سلجھتے دیکھا،عوامی حلقوں میں دینی بصیرت پیدا کرنے، ضعیف الاعتقادی وعصبیت کے خاتمے اور بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیےڈاکٹرعامرلیا​قت حسین نے فقید المثال کرداراداکرتے ہوئے جس طرح ملک کے مختلف مکاتب فکرکے درمیان ایک پُل کا کردار کیااُس نے جلدہی اُنہیں امن و آشتی اور محبت کی علامت بنادیا اور اُن کی یہ مقبولیت اور آب و تاب آج بھی اسی طرح قائم و دائم ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے عوام کی اسی والہانہ محبت کا ایک اظہار ’’عامر لیاقت ڈوٹ کوم ‘‘ کی شکل میں آپ کے سامنے ہے۔ ’’عامر لیاقت ڈوٹ کوم ‘‘ کا باقاعدہ آغازیکم جنوری 2018ء میں ہوا جس کا مقصد قومی و بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والے واقعات کو مستند اور جامع انداز میں قارئین کے سامنے پیش کرنا اور زندگی کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے قارئین کو آگاہ کرنا ہے ۔قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی و سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اقتدار کے ایوانوں، شو بزکے نگارخانوں ، کھیل کے میدانوں ، تجارتی و کاروباری سرگرمیوں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت سے عوام کو آگاہ رکھنے کا اہتما م کیا گیا ہے ۔’’عامر لیاقت ڈوٹ کوم ‘‘ کو آغاز کے فورا بعد ہی عوام نے بے پناہ سراہا ہے اور بہت کم وقت میں اس کا شمار دنیا کی اہم اور مقبول ترین اُردو ویب سائیٹس میں ہونے لگا ہے۔ اُردو زبان کی ترویج و ترقی میں بھی ’’عامر لیاقت ڈوٹ کوم ‘‘ اہم کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے، دنیا بھر سے روزانہ لاکھوں قارئین ’’عامر لیاقت ڈوٹ کوم ‘‘ کے ذریعے قومی و بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والی تازہ ترین خبروں سے آگاہ ہوتے ہیں۔ ’’عامر لیاقت ڈوٹ کوم ‘‘ کوصحافت کے شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے، اور ’’عامر لیاقت ڈوٹ کوم ‘‘نے روز اول سے اپنی خبروں، مضامین، کالمز اور اداریوں کے ذریعے ہمیشہ سچ کی ترویج کی ہےاور کسی بھی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ نیوز ویب سائیٹس کی موجودگی میں اپنا ایک جداگانہ مقام بنایا ہے ۔قارئین کی والہانہ محبت اور پسندیدگی کی بدولت’’عامر لیاقت ڈوٹ کوم ‘‘ نے اپنا سفر کامیابی کے ساتھ شروع کیا ہے اور معیاری خبروں اور مضامین کواپنا نصب العین بنایا ہے۔’’عامر لیاقت ڈوٹ کوم ‘‘ سے ہزاروں نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اسکے علاوہ جامع خبروں کے متلاشی قارئین کو بھی تسکین میسر ہوئی ہے۔’’عامر لیاقت ڈوٹ کوم ‘‘انتظامیہ دیانت دارانہ صحافت کی ترویج میں دن رات مصروف عمل ہے۔ اگر آپ ’’عامر لیاقت ڈوٹ کوم ‘‘ پر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرورباخبر کریں ہماری حتی الامکان کوشش ہوگی کہ ہم اس خامی کو دور کریں اورآپ کی قیمتی رائے اور تجاویزکی بدولت ’’عامر لیاقت ڈوٹ کوم ‘‘ کو بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کری…