286928

آصف زرداری نے ن لیگ کی ایک بڑی وکٹ اڑا دی ، پی پی پی جوائن کرنے والے سیاست دان کون؟ آپ بھی جانیے!

اسلام آباد (عامر لیاقت نیوز ) جہاں ایک طرف بحرانوں میں گھری مسلم لیگ ن کے سربراہ نااہل نواز شریف اپنی ڈوبتی ہوئی کشتی کو پار لگانے کے لیے پیپلز پارٹی سے مفاہمت کے خواہاں ہیں وہیں مفاہمت کے شہنشاہ آصف علی زرداری کی جانب سے ن لیگ پر کاری ضربوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بشیر خٹک نے اسلام آباد میںآصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔بشیر خٹک ماضی میں نوشہرہ سے ن لیگ کے رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ آصف زرداری نے بشیر خٹک کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے پانی پارٹی کے رہنماؤں کو انتخابات میں کامیابی کے لئے دن رات کام کرنے کی ہدایت کی۔ بشیر خٹک نے آصف زرداری سے گفتگو میں کہا کہ آصف زرداری نے پختون عوام کو شناخت دی ہے جس سے متاثر ہو کر میں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں