539183

عامر لیاقت کے کچن سے آج آپ کے لیے حاضر ہے چکن ڈرم اسٹک کی سوغات

چکن ڈرم اسٹک

اجزا:
٭…ڈرم اسٹک …چار عدد
٭…انڈا… ایک عدد
٭…میدہ …آدھا کپ
٭…سرکہ… دو چائے کے چمچ
٭…کارن فلور… ایک کھانے کا چمچ
٭…پیاز (باریک کٹی ہوئی)… دو عدد
٭…ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی)… چار عدد
٭…نمک ، کالی مرچ پاؤڈر… حسب ذائقہ
٭…تیل (فرائی کے لیے)…حسب ضرورت

ترکیب:
٭…ڈرم اسٹک کو سرے سے پکڑ کر گوشت کو تیز چھری سے اس طرح کاٹیں کہ وہ ہڈی سے الگ تو ہو جائے مگر ہڈی کے سرے پر جڑا رہے…
٭… اس گوشت پر سرکہ اور نمک لگا کر ایک گھنٹہ رکھ دیں…
٭…ایک پیالے میں پیاز، ہری مرچیں، نمک ، کالی مرچ پاؤڈر، کارن فلور، انڈا ، میدہ اور تھوڑا سا پانی ملا دیں…
٭…اس آمیزے کو ڈرم اسٹک پر اچھی طرح اندر اور باہر لگا دیں اور فریج میں رکھ دیں۔ جتنی دیر فریج میں میں رکھی رہیں گی تلنے کے بعد اتنی ہی زیادہ مزیدار ہوں گی…
٭…کڑاہی میں تیل گرم کرکے ان کو ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں۔ گولڈن براؤن ہو نے پر نکال لیں، سجا کے کیچپ یا چلی گارلک ساس کے ساتھ پیش کریں…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں