213353

سینیٹرمشاہد حسین سید نے ق لیگ کو الوداع کہہ دیا،استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال، ن لیگ میں شمولیت کا امکان

لاہور(عامر لیاقت نیوز ) ق لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ق کو الوداع کہہ دیاہے اور اپنا استعفیٰ چودھری شجاعت حسین کو بھجوا دیا ہے جس میں سینٹر ق لیگ نے پارٹی قیادت کی محبت اور شفقت کا شکریہ ادا کیا ہے۔عامر لیاقت نیوز کے مطابق مشاہد حسین سید کافی عرصے سے پارٹی سے دور تھے ،استعفیٰ میں انہوں نے آئندہ ق لیگ کیلئے کام کرنے سے معذرت کر لی ہے،ان کا کہناتھا کہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں کام کرکے بہت اچھا لگا۔سیاسی مبصرین نے مشاہد حسین سید کے اس فیصلے کی وجہ ن لیگ میں شمولیت قرار دیا ہے ، گزشتہ رات سینیٹر نے ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کی دعوت پر ان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ، انہیں مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹر بنائے جانے کا امکان ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ پارٹی کے لیے اہم خدمات انجام دیتے نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں