296031

کیاچکن کارن سوپ بنانے کاارادہ ہے؟…توعامر لیاقت کی تراکیب سے ترکیب سیکھیے!

جزاء:
٭…چکن بغیر ہڈی کے (چھوٹی بوٹی): …100گرام
٭…انڈا(پھینٹا ہوا):… ایک عدد
٭…کارن فلور:… چار کھانے کے چمچے
٭…نمک :… حسب ذائقہ
٭…کالی مرچ (پسی ہوئی): …ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ
٭…سفیدمرچ (پسی ہوئی): …ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ
٭…چکن یخنی:… تین کپ
٭…پیاز:… 1/2 عدد
٭…سبز پیاز:… ایک عدد
٭…مکئی دانے(اُبلے ہوئے): …ایک کپ
٭…وہائٹ وینگر
٭… سویا سوس

ترکیب:
٭…چکن میں تین کپ یخنی ،پیاز اور سبز پیاز شامل کر کے ۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لئے پکنے دیں یہاں تک کہ چکن ریشہ ریشہ ہو جائے۔
٭…اب تمام سبزیوں کو یخنی سے باہر نکال دیں۔
٭… شیزان ٹیبل سالٹ ، مکئی دانے، کالی مرچ، سفید مرچ، سویا سوس اور وینگر بھی یخنی میں شامل کر دیں۔
٭…آدھا کپ پانی میں کارن فلور کو اچھی طرح گھول کر سوپ میں شامل کریں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں۔
٭…انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر پکتے ہوئے سوپ میں ڈال دیں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں۔
٭…دھیمی آنچ پر مزید دو منٹ پکائیں اور گرما گرم پیش کریں۔
٭…ذائقے کی لذت کو دوبالا کرنے کے لیے چلی سوس، وینگر اور سبز مرچوں کے ساتھ پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں