396797

ایران نے 2018 کے ونٹر اولمپکس میں شریک ہونے والےکھلاڑیوں کو آئی فون کا تحفہ نہ ملنے پر جنوبی کوریا کے سفیر کو طلب کر لیا

تہران(عامر لیاقت نیوز)ایرانی وزارت خارجہ نے 2018 کے ونٹر اولمپکس میں شریک ہونیوالے ایرانی اتھلیٹس کے نام سام سنگ کمپنی کے پیکیج سے خارج کرنے پر جنوبی کوریا کے سفیر کو طلب کر لیا۔ ملاقات میں ایرانی وزارت خارجہ نے سام سنگ کے غیر اخلاقی اقدام پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے اولمپک کھیلوں کی روح کے منافی قرار دیا۔ ایران نے جنوبی کوریا کے سفیر پر زور دیا کہ اگر سام سنگ کمپنی نے اپنے منفی اقدام پر معافی نہ مانگی تو کمپنی کے ایران کیساتھ تجارتی روابط متاثر ہوں گے۔واضح رہے کہ ونٹر اولمپکس کی اسپانسر سام سنگ الیکٹرونکس نے اتھلیٹس اور آفیشل میں تقسیم کرنے کے لیے 4000 آئی فون عطیہ کیے تھے ، مگرامریکی پابندیوں کی وجہ سے شمالی کوریا اور ایرانی اتھلیٹس کے نام پیکیج سے خارج کر دیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں