196830

واٹس ایپ: اب رقوم کی منتقلی اور مالی لین دین کے لیے بھی استعمال ہوسکےگا

اسلام آباد(عامر لیاقت نیوز ): واٹس ایپ کو دنیا کی مقبول ترین چیٹنگ ایپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔ نت نئی اپ ڈیٹس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اب مالی لین دین کی سہولت بھی متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔واٹس ایپ ’ایزی پے منٹ‘ کے نام سے نئے فیچر کی آزمائش جاری رکھے ہوئے جس کے تحت صارفین محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الحال بی ٹا ورژن میں ہے جسے مکمل تجزیے اور کامیاب تجربے کے بعد باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔یہ فیچر ’اٹیچمنٹ‘ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں گیلری، آڈیو اور لوکیشن وغیرہ کے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ’پے منٹ‘ کے آپشن کو دبانے سے نئی اسکرین میں ’یو پی آئی‘ اکاؤنٹ کا لنک کھلے گا، اگر ’یوپی آئی‘ اکاؤنٹ نہیں ہے تو صارف کو پہلے یہ اکاونٹ لازمی بنانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں