276587

گوشت کا ناغہ ہے تو سبزی کھائیے ، عامر لیاقت کی تراکیب سے بھنڈی مصالحہ بنائیے!

گوشت کا ناغہ ہے تو سبزی کھائیے ، عامر لیاقت کی تراکیب سے بھنڈی مصالحہ بنائیے!

اجزا:
٭…بھنڈی… آدھا کلو
٭…تیل …آدھا کپ
٭…لہسن کا پیسٹ …ایک چائے کا چمچ
٭…نمک… حسب ذائقہ
٭…ہلدی… آدھا چائے کا چمچ
٭…کلونجی …آدھا چائے کا چمچ
٭…لال مرچ (پسی ہوئی)… ایک چائے کا چمچ
٭…ٹماٹر …تین عدد باریک کٹے ہوئے
٭…پیاز …ایک عدد (تلی ہوئی)
٭…ہری مرچ …چار عدد

ترکیب :
٭…پہلے تیل میں بھنڈیاں فرائی کر لیں، یہاں تک کہ وہ براؤن ہو جائیں۔
٭…پھر انہیں نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
٭…اب اسی تیل میں لہسن، نمک، پسی لال مرچ، کلونجی اور ہلدی فرائی کریں اور تھوڑا پانی شامل کر دیں۔
٭…پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
٭…آخر میں فرائی کی ہوئی بھنڈیاں، ہری مرچ اور تلی پیاز شامل کرکے دس منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں۔
٭…بھنڈی مصالحہ تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں