141183

افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے کرکٹ گراونڈ میں بم دھماکہ، 4 کھلاڑی ہلاک

ننگر ہار (عامر لیاقت نیوز) مشرقی افغانستان کے صوبے ننگر ہار کی تحصیل بھٹی کوٹ کے ایک کرکٹ گراؤنڈ میں بم دھماکے سے چار کھلاڑی ہلاک ہو گئے ہیں۔ننگر ہار گورنر ہاوس کے ترجمان آیت اللہ ہوگیانی کا کہنا ہے یہ بم دھماکہ ایک ٹورنا منٹ کے دوران کیا گیا ، دھماکے سے کھلاڑیوں کے ساتھ تماشائی بھی زخمی ہوئے ۔ ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں