134892

پی ایس ایل فائنل کیلئے کراچی میں سیکورٹی انتظامات،25مارچ کو ہونے والے فائنل کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے فل ڈریس ریہرسل

کراچی (عامر لیاقت نیوز )کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے 25مارچ کو ہونے والے فائنل کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے فل ڈریس ریہرسل کی جارہی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کےاطراف سیکورٹی سخت کی گئی ہے، پولیس،رینجرزاور حساس اداروں کےاہلکار اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ادھر محکمہ داخلہ نے سیکریٹری صحت سندھ اور ڈائریکٹر جناح اسپتال کو نیشنل اسٹیڈیم میں 6بستروں کے عارضی اسپتال قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔عارضی اسپتال میں تمام بنیادی سہولیات، ادویات، اوزار ، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہوں جبکہ 35 ایمبولینسیں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود رہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب 22فروری کی شام کو دبئی کر کٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں کرکٹ اسٹارز کے ساتھ کئی دوسرے ستارے جلوہ افروز ہوں گے۔رنگا رنگ تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور نئی فرنچائز ملتان سلطانز کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں