196250

رابطہ کمیٹی کی بغاوت، فاروق ستار کی رکنیت معطل ، رابطہ کمیٹی کے کنونیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا، نئے کنوینر کا اعلان جلد کیا جائے گا، رابطہ کمیٹی کا اعلان

کراچی (عامر لیاقت نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار سے بغاوت کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی جبکہ انہیں بطور کنونیر عہدے سے بھی ہٹا دیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اپنے کئے کے خود ذمہ دار ہیں اور تمام غلطیوں کی ذمہ داریاں بھی فاروق ستار پر عائد ہوتی ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو بتائے بغیر پارٹی کے آئین میں ترمیم کی اور بطور کنونیر انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعما ل بھی کیا۔ ان وجوہات کی بنا پر رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو بطو کنونیر فارغ کردیا ہے اور ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ رابطہ کمیٹی کے اس اعلان کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ کارکنان رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں