188287

واٹس ایپ کو مات دینے کے لیے گوگل نے کمپیوٹر سے میسج بھیجنے کا تیز رفتارطریقہ متعارف کرانے کی تیاری کرلی

نیویارک (عامر لیاقت نیوز )اگر آپ واٹس ایپ یا دیگر میسجنگ اپلیکشن کی جگہ ایس ایم ایس کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ یہ کام اپنے کمپیوٹر کے ذریعے بھی کرسکیں گے۔جی ہاں گوگل نے ایس ایم ایس کے لیے اپنی اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے۔اینڈرائیڈ پولیس نے اینڈرائیڈ میسجز کے تازہ ترین بیٹا ورژن کے کوڈز کی جانچ پڑتال کے دوران دو نئے فیچرز کی موجودگی کا انکشاف کیا۔پہلا فیچر تو وہی ہے جس کا اوپر درج کیا جاچکا ہے جس کی مدد سے لوگ بہت جلد آسانی سے اپنے کمپیوٹر سے بھی ایس ایم ایس بھیج سکیں گے۔بالکل ویسے ہی جیسے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے پیغامات بھیجے جاتے ہیں یعنی اس مقصد کے لیے مخصوص ویب پیج پر جاکر کیوآر کوڈ اسکین کرنا ہوگا اور فون کی مدد سے کنکٹ ہوکر ایس ایم بھیجنا۔اب تک ایسا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب نہیں تھا اور تھرڈ پارٹی ایپس کی مدد لینا پڑتی تھی۔اینڈرائیڈ میسجز گوگل کی رِچ کمیونیکشن سروسز (آر سی ایس) کا حصہ ہے جس کی مدد سے یہ کمپنی واٹس ایپ کو شکست دینا چاہتی ہے۔آر سی ایس میں ایس ایم ایس کو ایسے فیچرز سے لیس کیا جائے گا جو کہ صارفین کی ہمیشہ سے خواہش ہے یعنی ایچ ڈی تصاویر بھیجنا، پیغام پڑھے جانے کی رسید اور ٹائپنگ انڈیکٹروغیرہ۔مگر ان فیچرز کا انحصار موبائل آپریٹرز کے عملدرآمد اور ڈیوائسز کی مطابقت پر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں