100870

سونم کپور کا فیشن کے حوالے سے رویہ غیر ضروری ہے ، دبنگ گرل کی بات سے سونم کپور اداس

ممبئی (عامر لیاقت نیوز )بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نہ صرف اداکاری بلکہ فیشن میں بھی منفرد نام رکھتی ہیں۔ان کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ نئی بولی وڈ اداکاراؤں میں واحد منفرد فیشن آئکن ہیں، تاہم سوناکشی سنہا ان کے فیشن انداز کو مختلف نظر سے دیکھتی ہیں۔ سوناکشی سنہا نے سونم کپور کے فیشن اور ان کے غیر ضروری رویے کی بات اداکارہ نہیا دھوپیا کی ٹی وی شو ’ووگ بی ایف ایف‘ میں کہی۔شو کی میزبان نے سوناکشی سنہا سے سونم کپور کے فیشن اور ان کے انداز سے متعلق بات کرنے کے لیے کہا، جس پر انہوں نےسونم کپور کے فیشن رویے کو غیر ضروری قرار دیا۔سوناکشی سنہا کی اسی بات پر سونم کپور نے ٹوئٹ میں ساتھی اداکارہ سے معافی مانگی تو سوناکشی نے وضاحت کی کہ انہوں نے یہ بات مذاق میں کہی۔سونم کپور نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے ہمیشہ سوناکشی سنہا کی عزت کی ہے، انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے کبھی ان کے سامنے اپنا غیر ضروری رویہ ظاہر کیا ہے، لیکن اگر سوناکشی سنہا کو ایسا لگتا ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔سونم کپور کی ٹوئٹ کے جواب میں سوناکشی سنہا نے بھی ٹوئیٹ کی کہ ان کی بات کو دل پہ نہ لیا جائے۔سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بات شو کو بہتر بنانے کے لیے کی، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ اسی شو میں فیشن ڈزائنر منیش ملہوترا بھی موجود تھے، جنہوں نے سونم کپور کی تعریف کرتے ہوئے انہیں حقیقی فیشن آئکن قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں