144281

سنی لیون قانونی شکنجے میں پھنس گئیں،خاتون سماجی کارکن نے اداکارہ کے خلاف فحاشی پھیلانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرادی

چنائے (عامر لیاقت نیوز )بھارتی سماجی کارکن ایمی آلیاس موسس نامی خاتون نے بھارتی شہر چنائے کے نزارتھ پیٹ پولیس اسٹیشن میں نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے خلاف شکایت درج کرادی۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنی لیون بھارت میں فحاشی پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔ اداکارہ سنی لیون 10فروری کو ایک تقریب میں شرکت کے لیے چنائے گئی تھیں جس میں انہوں نے رقص بھی کیا تھا، ایمی نے اسی تقریب کے حوالے سے شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ سنی لیون فحاشی پھیلانے کی مرتکب ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب سنی لیون کے خلاف فحاشی پھیلانے کا الزام لگا ہو، گزشتہ برس دسمبر میں اداکارہ کے خلاف کرناٹکا کی ہندو انتہا پسند تنظیم نےاحتجاج کرتے ہوئے سنی لیون کا نئے سال کے موقعے پر ہونے والا پروگرام منسوخ کروادیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں