82619

اسٹیون اسمتھ دوسری مرتبہ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئرقرارپائے، ایلن بارڈر میڈل سے بھی نوازے گئے

میلبورن:(عامر لیاقت نیوز )کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے 2017 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے آسٹریلوی کرکٹرز میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میلبورن میں منعقد ہوئی، تیسری مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے اسٹیون اسمتھ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی لے اڑے اور ایلن بارڈر میڈل کے بھی مستحق ٹھہرے۔ جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر ون ڈے پلیئر آف دی ایئر اور ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر قرار پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں