470897

لودھراں کے انتخابی نتائج:تحریک لبیک پاکستان پی پی پی سے تین گنا زیادہ ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر۔تحریک لبیک پاکستان ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے

لودھراں (عامر لیاقت نیوز )لودھراں کے ضمنی انتخاب میں جہاں ن لیگ کے ہاتھوں تحریک انصاف کو زبردست شکست کا سامنا پڑا وہیں یہ حقیقت بھی سامنے آگئی کہ تحریک لبیک پاکستان ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے، اس نے پی پی پی اور جماعت اسلامی وغیرہ وغیرہ کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے، اتنے مختصر وقت میں عوام میں اس کی پذیرائی دیکھتے ہوئےاندازہ ہوتا ہے کہ جولائی 2018 ء کے انتخابات میں وہ اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔لودھراں کے انتخابات پیپلز پارٹی کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہیں، این اے 154پرتحریک لبیک پاکستان کے ملک محمد اظہر پی پی پی سے تین گنا زیادہ ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ نے 3189 ووٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ این اے 154 سے سابق ایم این اے مرزا ناصر بیگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے تھے اور پی پی امیدوار کو مرزا ناصر بیگ کی حمایت حاصل تھی لیکن اسکے باوجود یہ نتائج پیپلزپارٹی کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں