413098

توہین عدالت کے کیس میں ملزمان کا ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ضروری ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی

اسلام آباد (عامر لیاقت نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی چینل ( وقت )کی چیف ایگزیکٹو رمیزہ نظامی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 16فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے ۔گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر نجی ٹی وی کے اینکر مطیع اللہ جان عدالت میں پیش ہوئے ۔سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ چینل کی چیف ایگزیکٹیو رمیزہ مجید نظامی خرابی صحت کے باعث پیش نہ ہو ئیں جس پر جسٹس شوکت صدیقی نے اظہار برہمی کیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ توہین عدالت کے کیس میں ملزمان کا ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ضروری ہے ۔فاضل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ مطیع اللہ جان نے خبر میں جج پر الزام سے پہلے تصدیق کرنا گوارہ نہ کیا۔ عدالت نے 16فروری کو رمیزہ نظامی کوذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں