210345

بڑے سائیں کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا،پیپلزپارٹی سندھ سے سینیٹ کی بارہ نشستوں پر انتخاب جیت لے گی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین

کراچی (عامر لیاقت نیوز ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی سندھ سے سینیٹ کی بارہ نشستوں پر انتخاب لڑے گی اور امید ہے کہ تمام بارہ نشستوں پرکامیابی حاصل کر لے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، فاروق ایچ نائیک، وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو ارکان سندھ اسمبلی اورصوبائی وزراء بھی موجود تھے۔وزیراعلی سندھ کی سربراہی میں سینٹ انتخابات 2018 کیلئے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن پہنچے تھے ، پیپلز پارٹی کے تمام منتخب امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، پیپلز پارٹی کے 5 رہنما ں ڈاکٹر سکندر میندھرو، تاج حیدر، ڈاکٹر یونس حیدر سومرو، انتھنی نوید اور انور لال دین کے ٹیکنوکریٹ نشستوں کے کاغذات نامزدگی کے کوائف کی چھان بین عمل کے بعد منظورکرلیے گئے۔وزیراعلی سندھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے، ہم سیاسی پارٹی ہیں عوام کی خدمت کرتے ہیں، لوگوں کی خدمت کی بنیاد پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں اورکارگردگی کی بنیاد پر سینیٹ انتخابات جیتیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں ہمارے نمائندے ہر جگہ سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں ایم کیو ایم والے سب مل بیٹھیں، ایم کیو ایم سے کہتا ہوں آپس میں لڑنے کے بجائے ساتھ مل بیٹھیں، کسی کو برا بھلا کہنا سیاست نہیں ہوتی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیاسی سرگرمیاں تمام جماعتوں کا حق ہے،ہر ایک کو سیاست کی اجازت ہے،سندھ خاص کر کراچی میں امن وامان بہتر ہے کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت کسی صوررت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ا بھی ایم کیو ایم کے اراکین نے رابطہ نہیں کیا ہے میرے خیال میں فاروق ستار پارٹی سنبھال لیں تو بہترہے ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت بعد کا معاملہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں