104638

فلاحی تنظیم کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹونےاوکسفام ممبران کے ہیٹی اورچاڈ میں جنسی اسکینڈلزکے الزامات پر استعفیٰ دے دیا

لندن (عامر لیاقت نیوز )بین الاقوامی فلاحی آرگنائزیشن اوکسفام کی خاتون ڈپٹی چیف ایگزیکٹوپینی لارنس نےاپنے اسٹاف ممبران پر ہیٹی میں جنسی اسکینڈلزاور افریقی ملک چاڈ کے قحبہ خانوں میںعیش وعشرت کے واقعات میںملوث ہونے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ اپنے استعفے میں اوکسفام کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹوپینی لارنس نے لکھا ہے کہ بحیثیت پروگرام ڈائریکٹر ان واقعات پر مجھے بے حد شرمندگی ہے اور میں اس کی مکمل ذمے داری قبول کرتی ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں