169499

وہ شاخ ہی نہ رہی جس پر آشیانہ تھا،لیگی وزیر مملکت نے توہین عدالت کیس میں عاصمہ جہانگیر کو وکیل مقرر کیا تھا جو خالق حقیقی سے ملیں

اسلام آباد(عامر لیاقت نیوز )وہ شاخ ہی نہ رہی جس پر آشیانہ تھا۔ بدقسمتی ن لیگ کے چرب زبان وزیر مملکت طلال چوہدری کے مسلسل تعاقب میں ہے ، ن لیگی رہنما نے سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کانوٹس موصول ہونے کے بعد اس کیس میں عاصمہ جہانگیر کو اپنا وکیل مقرر کیا تھا جو اتوار کو خالق حقیقی سے جاملیں۔ طلال چودھر ی آج عدالت میں پیش ہوئے اوربتایا کہ جس وکیل کو میں نے کیا تھا وہ اس دنیا میں نہیں رہیں لہٰذا دوسرا وکیل کرنے کیلئے وقت دیا جائے۔جس پر عدالت عظمیٰ نے طلال چودھری کو دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے پیرتک کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں