1078020

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ایک لڑکی کو جنسی ہراساں بھی کرتے رہے

کراچی (عامر لیاقت نیوز )ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے ،ملازم کے ساتھ بدسلوکی کے بعد ان کے خلاف ایک اور شکایت سامنے آئی ہے، یہ معاملہ ہے کراچی کی شہری لڑکی کا جسے سلمان مجاہد مسلسل بلیک میل کر رہا تھا اور صرف 16/17 سال کی عمر میں معصوم لڑکی کو ایم این اے ہوسٹل میں زیادتی کا بھی نشانہ بنایا اور مسلسل اس کا استحصال کرتا رہا۔ لڑکی کے شادی کرنے پر سلمان مجاہد نے لڑکی کے خلاف جھوٹی ایف ائی آر درج کروا دی جس پر لڑکی نے سندھ ہائی کورٹ میں سلمان مجاہد کے خلاف ایف ائی آر درج کروانے کے لیے درخواست بھی دی ہوئی ہے اور صارم برنی سے اپیل کی ہے کے مجھے انصاف دلوایا جائے کیو نکہ اسے کہیں سے بھی انصاف کی امید نظر نہیں آرہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں