267173

سنی لیون کی نیند سے بھرپور خمار آلود آنکھوں نے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا

ممبئی: (عامر لیاقت نیوز )بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سنی لیون کو خبروں میں رہنے کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی کیوں کہ ان کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بڑی خبر بن جاتی ہے۔ حال ہی میں سنی لیون اپنی سیلفی کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جسے انہوں نے گزشتہ روز ہی انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔سنی لیون کی سیلفی میں ایسی تو کوئی خاص بات نہیں صرف ان کی آنکھیں گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل جاگنے کی وجہ سے لال ہورہی ہیں اور ان کی نیند سے بھرپور خوبصورت لال آنکھوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ تصویر کے ساتھ سنی لیون کے لکھا جب آپ 24 گھنٹوں سے سوتے نہیں ہیں اس وقت آپ کا چہرہ ایسا ہوجاتا ہے لیکن زندگی پھر آپ کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور آپ اپنے دل کی مانتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں