247742

چپلی کباب کھانے کو جی چارہا ہے تو پشاور مت جائیے ،عامر لیاقت کی تراکیب سےگھر میں بنائیے!

اجزاء:
٭…باریک قیمہ :… 500 گرام
٭…پیاز (باریک کٹی ہوئی) :… 1 سے 2 عدد
٭…ٹماٹر : درمیانہ سائز :… 2 عدد چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے
٭…ہری مرچ :… 2 سے 4 عدد، باریک کٹی ہوئی
٭…ہرا دھنیا اور پودینہ(باریک کٹا ہوا)… حسبِ پسند
٭…انڈا : پھینٹا ہوا:… 1 عدد
٭…تیل :… آدھا کپ
٭…چپلی کباب مصالحہ :… ایک پیکٹ

ترکیب:
٭…قیمے میں چپلی کباب مصالحہ ملا لیں۔
٭…ٹماٹر، پیاز،ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ اور انڈا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔
٭… آدھے گھنٹے کے لیے قیمے کو رکھ کر چھوڑ دیں۔
٭… اب حسبِ ضرورت بڑے، باریک کباب بنا لیں۔
٭…تیل میں کباب تل لیں۔
٭…سلاد اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں