285477

کامران ٹیسوری نہیں مشرف فارمولا اختلاف کی اصل وجہ ہے۔رابطہ کمیٹی کے معزول سربراہ کا انکشاف

کراچی (عامر لیاقت نیوز )رابطہ کمیٹی کی جانب سے معزول کنوینر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے حالیہ بحران کی اصل وجہ بتادی ہے ۔نجی چینل کے شو میں ’’خصوصی گفتگو‘ کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیو ایم کے اراکین کو کہا گیا کہ فاروق ستار میں دم نہیں،تمہارا اصل لیڈر دبئی میں بیٹھا ہے اسے سربراہ بنا لو ، فاروق ستار نے واضح کیا کہ اصل لیڈر سے مراد سابق صدر پرویز مشرف ہیں، فروغ نسیم بھی بات کہہ چکے ہیں اور مشرف فارمولے پر عمل درآمد کے لیے یہ سب ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کیا کہا اس ویڈیو میں دیکھیے:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں